کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ میں منگل کو موسم ابر آلود رہااور دن بھر گردآلود ہوائیں چلتی رہیں محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت7،ژوب7 ،سبی10، زیارت4، قلات5، خضدار8، تربت13، لسبیلہ17 اور گوادر میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآئندہ 24گھنٹوں کے دورن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چندمقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔