• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ آئوٹ ،سینیٹ الیکشن وقت پر ہونگے،فروغ نسیم

N League Out Senate Elections Will Be On Time Farogh Naseem

بیرسٹر فروغ نسیم نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ن لیگ کے تمام پارٹی ٹکٹس کالعدم ہوگئے ،اب کوئی امید وار الیکشن نہیں لڑ سکتا ،لیکن سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نوازشریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کسی نے غیر قانونی کام کیا ہے تو اس کا خمیازہ بھی بھگتے گا۔

ان کا کہناتھاکہ عدالت نے یہ نہیں کہا کہ سینیٹ انتخابات تاخیر سے ہوں گے ،امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن وقت پر انتخابات کرائے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی رو سے ن لیگ سینیٹ الیکشن سے آئوٹ ہوگئی ہے ۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ہوسکتا ہے سینیٹ انتخابات کا شیڈول بدل دیا جائے ،اگر شیڈول نہیں بدلا گیا تو ن لیگ اس میں حصہ نہیں لے سکے گی ۔

ایڈووکیٹ اکرم چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں سینیٹ انتخابات کا کوئی ذکر نہیں ۔

تازہ ترین