• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں پر پٹی باندھ کر پر طویل رسی پر چلنے کا مظاہرہ

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں اور اپنے خطرناک کارناموں سے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِس فرانسیسی جانباز کو ہی دیکھ لیں جو آنکھوں پر پٹی باندھ کر سیکڑوں میٹر بلندی پر تنی طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے Pablo Signoretنامی کھلاڑی نے چین کے صوبے یونان کے شہر ڈالی کے پہاڑی سلسلے کا انتخاب کیا اور دو پہاڑوں کے درمیان 460میٹر بلندی پر تنی 422.82میٹر طویل رسی پر آنکھوں پر پٹی باندھے چلنے کا خطرناک مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ 25منٹ 6.7سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دیکر گیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

 

 

تازہ ترین