• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ،چلتی ٹرین پر سوار ہوتی خاتون گر پڑیں

ممبئی میں چلتی ٹرین پر سوار ہوتی خاتون اپنا توازن بر قرار نہ رکھتے ہوئے گر پڑیں ، عملے اور دیگر افراد نے بر وقت موقع پر پہنچ کرخاتون کی جان بچائی۔

چلتی ہوئی ٹرین پر سوار ہونا یقیناًایک خطرناک عمل ہے جس سے جان بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک خاتون چلتی ہوئی ٹرین پر سوار ہونے کے لیے جدو جہد کر رہی تھیں کہ اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر پڑیں۔

اس خطرناک حادثے میں انہیں جانی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا تھا تاہم اسٹیشن پر موجود عملے نے بر وقت موقع پر پہنچ کر خاتون کو فوری طور پر ریسکیو کیا اور جان بچالی۔

تازہ ترین