• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں پاکستان کیلئے بڑے تجارتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا،چینی سفیر

اسلام آباد ( کامر س رپورٹر ) پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے کہا ہے کہ چین نومبر میں پاکستان کے لیے بڑے تجارتی پیکیج کا اعلان کرے گا ، بین الاقوامی فورمز پر چین ہر معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے چین نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے ،چین نہیں چاہتا کہ پاکستان کو پابندیوں کو سامنا کرنا پڑا ،پاکستان چین کے لیے بہت اہم ہے ،سی پیک پاکستان کے لیے ایک آپشن ہے ،سی پیک کے لیے پاکستان کو اپنی ترقیاتی پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار چینی سفیر نے پاک چین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اجلاس میں کیا ،پاک چین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اجلاس میں وفود کے تبادلوں میں اضافہ، سی پیک پر پارلیمنٹریز کو اعتماد میں لینےپر اتفاق کیا گیا، اجلاس کی صدارت سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کی جس میں چینی سفیر ژائو جنگ نے خصوصی شرکت کی ، وزارت خارجہ کے حکام نے پاک چین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کو دو طرفہ تعلقات پر بریفنگ دی ، فرینڈ شپ گروپ کے ارکان اور چینی سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے اور سی پیک پر پارلیمنٹریز کو اعتماد میں لینےپر اتفاق کیا ہے۔
تازہ ترین