• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندگان سےواجبات کی وصولی کے لیئے حیسکو کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکونے نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی اور صارفین کی درست بلنگ چیک کرنے کیلئے حیسکو کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور نادہندگان کے بجلی کے کنکشن بلا تفریق منقطع کرنے کی کاروائیاں کی جائیں گی ۔ ترجمان کے مطابق حیسکو چیف نے اسپیشل ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں ہیں کہ نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام نہیں چلا سکتا۔ صرف اور صرف واجبات کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بجلی فراہم کی جائے گی اور نادہندگان اپنے واجبات کی آسان ادائیگی کیلئے کسٹمرز سروس سینٹر پر جاکر بجلی کے بلوں کی اقساط بنواکے جمع کراسکتے ہیں۔
تازہ ترین