• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی کامیڈی اور سنجیدہ اداکاری سے سب کے دل میں بسنے والےآئی ایس جوہرپاکستان کے شہر تلہ گنگ میں 16 فروری 1920 کو پیداہوئے ۔

وہ ایکٹر ،رائٹر ،پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی رہےجبکہ فلموں میں آنے سے پہلے انہوں نے اکنامکس اور پولیٹیکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

سن 1947ء میں جب وہ پٹیالا میںاپنے کسی رشتے دار کی شادی میں گئے ہوئے کہ اس دوران پاکستان معرض وجود میں آگیا اور یوں انہیں واپس آنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ مجبوراً انہیں جالندھر میں بسنا پڑا۔

کچھ ہی مہینے گزرے تھے کہ ان کا خاندان ممبئی ہجرت گیا اوریوں 1949 میں آئی ایس جوہرکو اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کرنے کا موقع ملا ۔’ایک تھی لڑکی ‘ ان کی پہلی فلم تھی ۔

سن50 کی دہائی تک آتے آتے انہوں نے کئی فلمیں کرلی تھیں۔ان کی اداکاری کی خاص بات یہ تھی کہ وہ سنجیدہ رہتے ہوئے ہر انسان کو ہنسنے کا ہنر جاتنے تھے۔سیریس سے سیریس ماحول کو بھی زعفران زار بنا دیاکرتےتھے۔

بڑے بڑے اسٹارز آئی ایس جوہر کی کومک ٹائمنگ کا لوہا مانتے تھے ۔یہ بات بھی غور کرنے لائق ہے کہ صرف بالی ووڈ میں ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ میںبھی آئی ایس جوہر نے اپنا جلوہ دکھا یا ۔

سن1958 میں فلم ’ ہیری بلیک‘ میں یہ نظر آئے،1959 میں نارتھ ویسٹ اور 1962 کی فلم ’’لارنس آف عربیہ‘‘میں بھی آئی ایس جوہر نے اداکاری کی۔

سن 70 کی دہائی میں بھی انہوں نے فلم ’دیتھ آف ڈینائل ‘ میں کام کیا اور امریکی ٹی وی سیریز ’مایا ‘ میں بھی انہوں نے کام کیا ۔

آئی ایس جوہر نے فلم ڈائریکٹ بھی کی اور لکھی بھی۔ محمود صاحب کے ساتھ ان کی جوڑی کافی جمی ،یہ دونوں کامیڈین جب اسکرین پر آتے توبس ہنسی کے فوارے پھوٹتے ۔’جوہر ان ہانک کانگ ‘،’جوہر محمود ان گوا‘ کو کون بھول سکتا ہے۔

جوہر بے جھجک قسم کے انسان تھے اس لیے انہوں نے زرا مختلف انداز سے فلمیںکیں جیسے’ میرا نام جوہر‘،’ جوہر ان کشمیر‘ ،’ جوہر ان گوا‘۔

مشہورفلم میکر یش چوپڑا جب بطور ڈائریکٹر کام کرنا چاہتے تھے تو انہوں نےاپنے کیرئیر کے آغاز میں آئی ایس جوہر کے ساتھ کام کیا تھا۔

آئی ایس جوہر نے پانچ شادیا ں کیں۔ ان کی پہلی شادی 1943 میں رما بین سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوئی مگر بد قسمتی سے یہ شادی چل نہ سکی اور طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد آئی ایس جوہر نے چار اور شادیاں کیں۔

آئی ایس جوہر کو کئی ایورڈز سے نوازا گیا لیکن اس میں دو رائے نہیںکہ آئی ایس جوہر جیسا جوہر پھر کسی اداکار میں نظر نہیں آیا۔

وہ 10 مارچ1984 کو اس دنیا سے چلے گئے مگر آج بھی ان کےمداح انہیں اپنے دل میں بسائے ہوئے ہیں۔

 

 

تازہ ترین