کراچی میں ضلع شرقی کی عدالتیں منتقل کرنے کے خلاف کراچی بار کی اپیل پر سٹی کورٹ میں ہڑتال کی گئی۔
صدر کراچی بارحیدر امام کا کہنا ہے کہ آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا، سندھ ہائیکورٹ عدالتیں کورنگی جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرناچاہتی ہے، زبردستی عدالتیں منتقل کرکےوکلاکوتقسیم نہیں ہونےدیں گے۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، قیدیوں کو بھی جیل سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا جارہا۔قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے بھی مایوس لوٹ گئے۔