• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک بانی نے فروری میں 500 کروڑ ڈالرز کے حصص فروخت کئے

Zuckerberg Sold Nearly 500 Million Facebook Stock In February

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نےگزشتہ ماہ کمپنی کے حصص تقریباً 500 کروڑ ڈالرز میں فروخت کئے۔ مارک زکربرگ نے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اپنے امدادی ادارے ’سی زیڈ آئی‘ کو دی۔

دو سیکورٹی فائلوں سے اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ زکر برگ نے فروری کے آخری تین دنوں میں 6 لاکھ 85 ہزار کے حصص 12 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز میں فروخت کئے۔

ٹیکنالوجی کی ایک ویب سائٹ کے مطابق زکر برگ 2016ء اور 2017ء کے دوران کمپنی کے 1 ارب 60 کروڑ حصص فروخت کر چکے ہیں۔

واضح رہے فیس بک اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے جس کے اثاثے کھربوں میں ہیں۔

تازہ ترین