کوونٹری (نمائندہ جنگ) ای یوپاک فرینڈز شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پروفیسر لوسر نے کہا ہےکہ یورپین یونین کے پارلیمانی گروپ کی طرف سے پاکستان نژاد ممبر آف پارلیمنٹ محمد افضل خان کو مسلم افیئرز کے لئے اپنا نمائندہ مقرر کرکے مسلمانوں کے درمیان ایک اعتماد کی فضا قائم کی ہے۔ افضل خان یورپ اور مسلم امہ کی پہچان بن کر ابھریں گے۔ افضل خان کی شخصیت کا ایک بڑا اثر ہے، انہوں نے اپنے تجربہ محنت اور کمیونٹی کے ساتھ لگائو کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے کاموں میں قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔