• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



دبئی میں پیدل چلنے والوں کیلئے 15مختلف مقامات پر اسمارٹ پیڈسٹیرین لائٹس نصب کردی گئیں۔

دبئی میں 15مقامات پر اسمارٹ پیڈسٹیرین لائٹس نصب

پیدل چلنے والوں کیلئے عام طور پر ٹریفک کے درمیان سڑک پار کرنا بے حد دشوار ہوتا ہے اوراکثر ڈرائیور یا پیدل چلنے والوں کی جلد بازی کی وجہ سے خطرناک حادثات پیش آجاتے ہیں۔

دبئی میں 15مقامات پر اسمارٹ پیڈسٹیرین لائٹس نصب

دبئی میں پیدل چلنے والوں کی اسی مشکل کو دور کرنے اور حادثات کو قابو کرنے کیلئے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین اسمارٹ پیڈسٹرین لائٹس نصب کردی گئی ہے۔

دبئی میں 15مقامات پر اسمارٹ پیڈسٹیرین لائٹس نصب

دبئی کے پندرہ مختلف مقامات پر نصب کی گئی یہ پیڈسٹیرین لائٹس سینسر کے ذریعے سڑک پر چلنے والوں کی حرکات کو نوٹ کرتی ہیں اور پھر اُسی مناسبت سے پیدل چلنے والوں کیلئے اس اسمارٹ زیبرا کراسنگ لائٹس پر ہری بتی جل اُٹھتی ہے۔

دبئی میں 15مقامات پر اسمارٹ پیڈسٹیرین لائٹس نصب

سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے یہ لائٹس لال رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین