خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف مذموم سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے، آفتاب عالم
خیبر پختونخوا کے وزیرقانون آفتاب عالم نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ لانگ مارچ ختم نہیں کرتے تو ہم ایمرجنسی لگادیں گے، دوسرے وزیر کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے معاملات میں تعاون نہیں کرتے تو اس لیے ایمرجنسی لگا رہے ہیں۔