• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے گواہوں کے سہارے داغدار کیا جا رہا ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم کےخلاف کرپشن کی تحقیقات جاری

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، اس دوران انہوں نے الزام عائد کردیا ہے کہ پولیس گواہوں پر دباؤ ڈال رہی ہے اور جھوٹ کے سہارے انہیں داغدار بنانے کے لیے گواہ پیدا کیے جا رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ ردعمل ان کے سابق ملازم کو وعدہ معاف گواہ بنانے پر آیا ہے، سرکاری گواہ نیر ہیفیز اس سے پہلے یاہو فیملی کا ترجمان بھی رہ چکاہے،جس کی گواہی مقدمے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک وڈیو پیغام میں یاہو کا کہنا تھا کہ اگر ان کے خلاف ثبوت ہوتے تو اس قسم کے گواہوں کی ضرورت نہیں پڑتی، تاہم نیتن یاہو کے ایک قریبی ساتھی شلومو فلبر نے بھی بیان رکارڈ کرانے پر رضامندی ظاہرکردی ہے جبکہ یاہو کے سابق چیف آف اسٹاف بھی سرکاری گواہ ہیں،اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن سمیت 6 مقدمات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین