• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خاتون کرکٹرز نے ویمن سپرلیگ کا مطالبہ کردیا

پاکستان خاتون کرکٹرز نے ویمن سپرلیگ کا مطالبہ کردیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے پاکستان ویمن سپر لیگ کا مطالبہ کر دیا ہے ۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ لیگ کے انعقاد سے مردوں کی طرح خواتین کرکٹرز کے کھیل میں بھی بہتری آئے گی ۔

دنیائے کرکٹ میں ان دنوں ٹی ٹوئنٹی لیگز کا رحجان بڑھ رہا ہے ۔ آسٹریلیا نے تو ویمن کرکٹرز کے لیے الگ لیگ بھی شروع کر رکھی ہے ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں آسٹریلیا میں اگر ہمیں نہیں بلایاجاتا تو ہمیں اپنی لیگ شروع کرنی چاہیے ۔

کرکٹر جویریہ ودودکا کہنا ہے کہ کھیل کی ترقی کے لیے لیگز کا انعقاد بہت ضروری ہے، جن ممالک میں لیگز ہو رہی ہے وہاں نئے کھلاڑی آگے آئے ہیں ۔

تازہ ترین