• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایمیزون ڈاٹ کام: کامیابی کی کہانی

سلیم انور عباسی

ایمیزون ڈاٹ کام انکارپوریشن (انگریزی: Amazon.com, Inc) ایک بین الاقوامی امریکی کمپنی جو برقی تجارت کرتی ہے، کمپنی کا مرکز واشنگٹن کے شہر سی ایٹل میں واقع ہے۔ انٹرنیٹ پر مبنی برقی تجارت کے میدان میں امیزون ریاستہائے متحدہ امریکا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔اس کی بنیاد23 سال قبل6 جولائی 1994 کوریاستہائے متحدہ امریکا کی ریاست واشنگٹن کے شہرسی ایٹل میں ڈالی گئی ۔اس کے بانی اور کلیدی شخصیت جیف بیزوس ہیں جو کمپنی کےچیئرمین، صدر اور سی ای او ہیں۔

یہ کمپنی انٹرنیٹ صنعت کی مصنوعات میںAppstore، The Book Depository، comiXology، Game Studios، Instant Video، Instant Video UK، Audible، Instant Video German، Kindle، Lab126، Studios، Twitch.tv، Woot، MyHabit.com، Shopbop، Askvilleپیش کرتی ہے جب کہ معاشی خدمات میں Online shoppingاور ویب ہوسٹنگ خدمات میں Content Distributionشامل ہیں۔ذیلی اداروں میں a2z، A9.com، Amazon Web Services، الیگزا انٹرنیٹ، Audible.com، comiXology، Digital Photography Review، Goodreads، انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس، Junglee.com، Twitch، Zapposکام کرتے ہیں۔جب کہ پروگرامنگ زبان سی پلس پلس اور جاوا اورویب سائٹ ایڈریسamazon.com ہے۔یہ ای کامرس کی سب سے بڑی مصنوعات فرخت کرنے والی کمپنی ہے جس کے ذریعےانگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی، اطالوی، جاپانی، چینی، برازیلی پرتگالی، ولندیزی، معیاری چینی زبانوں میں آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے۔ای بک کے میدان میں ایمیزون نے برقی اشاعتی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔

ایمیزون بکس کا پورٹل دنیا کا سب سے بڑا آن لائں بک شاپنگ سینٹر بن گیا ہے۔اس ضمن میں کنڈل،موبی پاکیٹ، ای پبلشر، پی ڈی ایف نے کتاب سے محبت کرنے والوں کی کتابوں تک وسیع رسائی مہیا کردی۔

برقی کتابیں

ایمیزون نے کتاب کا متبادل ای بک ریڈر پیش کرکے برقی کتاب کے شعبے کو انقلاب سے ہم کنار کردیا ۔اس حوالے سےایمزون کینڈل نوک بکین Elonex ebook enTourage eDGe Hanlin eReader iriver Story Onyx

Boox Plastic Logic Reader PocketBook eReader اجیسی برقی کتب نے کتاب کی جگہ پالی۔ساتھ ہی ٹیبلیٹس اوراسمارٹ فونز کے سافٹ وئیرزایڈوبی ایکروبیٹ Adobe Digital Editions Aldiko AZARDI Blio Bluefire Reader Calibre FBReader Google Play Books iBooks Kitabu Lektz Lucifox Mantano Reader Okular OverDrive Media Console Snapplify STDU Viewer Sumatra PDF نے کتاب اور مطالعہ بینی کو بہت سہل کردیا اور اب کوئی وقت نہیں جاتا جب کاغذ کی جگہ برقی کتاب لے گی جو اپنی مخٹصر جسامت میں ہزاروں صفحات کی گنجائش رکھتی ہے۔اتنے پر ہی کہانی ختم نہیں ہوتی بلکہ ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی یہ ادارہ اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے

ABBYY FineReader AbiWord ایڈوبی ان ڈیزائن Adobe RoboHelp Atlantis Word Processor Booktype calibre Calligra Author eXeLearning Help & Manual HelpNDoc iBooks Author iStudio Publisher جوتو لائیک LibreOffice MadCap Flare Oxygen XML Editor PagePlus Pages QuarkXPress Scrivener Sigil

تدوین کے اہم ذرائع اورایمیزون Baen Free Library Barnes & Noble Booktrack Feedbooks گوگل پلے HathiTrust iBooks Store انٹرنیٹ آرکائیو Kobo Bookstore منصوبہ گوٹنبرگ Sony Reader Store Smashwords ویکی ماخذ اہم ترین ماخذات میں شامل ہیں۔تحقیق میں

Academic journal publishing reform Braille e-book Comparison ofe-book readers Comparison of iOS e-book reader software E-book lending Electronic publishing iBooks Author Conference International Digital Publishing Forum Kindle single Mojo books OPDS Reflowable document Semantic publishingموضوعات تک آسان رسائی کے بہترین ٹولز ہیں۔

ایمیزون اسٹور

ایمیزون اسٹور اس وقت دنیا کا سب سے بڑا آن لائن اسٹور ہے جہاں لاتعداد مصنوعات آن لائن خریداری کے لیے دستیاب ہیں لیکن ان میں اکثر چیزیں پاکستان شپنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوتیں۔ہمارے ملک کی ایک بڑی آبادی تاحال آف لائن زندگی گزار رہی ہے۔ جو لوگ آن لائن آ چکے ہیں اُن میں سے بھی ایک بڑی تعداد تاحال آن لائن شاپنگ سے کتراتی ہے کیونکہ اکثر تو اس پر بھروسا نہیں کرتے اور دیگر افراد کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا کہ وہ آن لائن ادائیگی کر سکیں۔ پاکستانی آن لائن اسٹورز تو کیش آن ڈلیوری کی سہولت دیتے ہیں لیکن بین الاقوامی اسٹورز پر خریداری کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ پہلے پیسے ادا کریں۔

آن لائن اسٹورز کی بات کی بجائے تو ایمیزون اسٹور دنیا کے چند بڑی اسٹورز کی فہرست میں موجود ہے۔ دنیا جہان کی اشیا جب آپ خریدنے کی نیت سے آن لائن تلاش کرتے ہیں تو امیزون کا نام ضرور سامنے آتا ہے لیکن مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب آپ کو پتا چلتا ہے کہ امیزون آپ کی پسندیدہ چیز پاکستان میں بھیجتا ہی نہیں۔

ایسے کئی حل موجود ہیں جن کے ذریعے امیزون اسٹور مصنوعات کو پاکستان میں منگوایا جا سکتا ہے لیکن ان میں کوئی نہ کوئی پیچیدگی ضرور موجود ہے۔ لیکن حال ہی متعارف کرائی گئی سروس ’’نزدیک ڈاٹ کام‘‘ نے مشکل انتہائی خوش اسلوبی سے حل کر دی ہے۔

نزدیک ڈاٹ کام

بالکل اپنے نام کی طرح یہ ویب سائٹ امیزون کو آپ کے قریب کر دیتی ہے۔nazdeeq.com

اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ براہِ راست ایمیزون پر موجود مصنوعات کو نہ صرف تلاش کر سکتے ہیں بلکہ باآسانی خرید بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس آن لائن ادائیگی کا کوئی نظام موجود نہیں تب بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

 آپ جو چیز آرڈر کریں گے ’’نزدیک‘‘ کا نمائندہ آپ سے رابطہ کر کے اس کی تصدیق کرنے کے بعد آپ جس ذریعے سے بھی پیسوں کی ادائیگی کرنا چاہیں اس طرح آپ سے رقم وصول کر لے گا۔ اس کے بعد ایمیزون پر موجود وہ چیز چند دِنوں میں آپ کو گھر پر موصول ہو جائے گی۔

آن لائن ویڈیو آن ڈیمانڈ

معروف ویب سائٹ ایمیزون نے پاکستان میں نئی سروس آن لائن ویڈیو آن ڈیمانڈ کا بھی آغاز کردیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ایمیزون کی آن لائن ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے، اس سروس کا دائرہ کار 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، جس میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ایمیزون پرائم ویڈیو کے ذریعے پاکستانی صارفین بھی با آسانی دنیا بھر کے معروف شوز دیکھ سکیں گے، ساتھ ہی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

براہ راست شاپنگ کوئی قطار نہیں ،کوئی انتظار نہیں

مشہور تجارتی کمپنی ایمیزون کے لفظ میں ایک تیر کا نشان موجود ہے جو حروف اے سے زیڈ پر ختم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ یہاں تمام اشیا (اے ٹو زیڈ) کی ورائٹی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایمیزون کی گروسری اسٹور میں ایک بھی چیک آؤٹ کاؤنٹر نہیں ہے۔بس اپنا کھانا اٹھائیں، فون اسکین کریں اور چلتے بنیں!کیش نہیں ہے؟ وقت کم ہے؟ قطار میں اور لوگوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا؟ کوئی بات نہیں۔ ایمیزون نے ایک ایسے نئے اسٹور کا اعلان کیا ہے جہاں سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے چیک آؤٹ کے پراسیس کو بالکل ہی ختم کردیا گیا ہے۔فی الحال ایمیزون کے مرکز سیٹل میں ایسا ایک ہی ا سٹور ہے۔

 ایمیزون گو (Amazon Go) نامی یہ اسٹور 1,800 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، اور ان افراد کے لیے بنایا گیا ہے جنھیں ہمیشہ جلدی ہوتی ہے۔ اس کے شیلفوں پر تیار کھانے، سودا سلف اور گھر پر پکائے جانے والے کھانوں کے کٹ بھرے پڑے ہیں۔یہ اسٹور نجی معاملات کے تحفظ کی وکالت کرنے والوں کے لیے نہیں ہے۔

 آپ کو دروازے پر ہی ڈیجیٹل بورڈنگ پاس کی طرح ایک ایپ کو اسکین کرنے کی ضرورت ہے، جس کے بعد ایپ کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ اسٹور میں کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟ایمیزون کے مطابق اس دکان میں آن شیلف سینسنگ اور کمپیوٹر وژن کے ذریعے آپ کی اٹھائی گئی ہر چیز کو ٹریک کیا جاتا ہے، اور جیسے جیسے آپ چیزیں اٹھاتے چلے جاتے ہیں انھیں ایک فہرست میں شامل کردیا جاتا ہے۔ 

(جب آپ چیزیں واپس رکھ دیتے ہیں، انھیں فہرست سے حذف بھی کردیا جاتا ہے)۔ نکلتے وقت، آپ کیا کیا چیزیں لے کر جا رہے ہیں، ان کو ایک بار پھر چیک کیا جاتا ہے۔اس کے بعد آپ کے ایمیزون کے اکاؤنٹ سے رقم کی کٹوتی ہوجاتی ہے اور آپ کو ایک لمحے کے لیے بھی قطار میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ لوگ مستقبل میں اسی طرح شاپنگ کریں گے۔

یہ کریانے کے کاروبار کو آٹومیٹ کرنے کی پہلی کوشش نہیں ہے۔ 1937ء میں کی ڈوزل (Keedoozle) نے کنویئر بیلٹ، کانچ کے کیبنٹ اور ذاتی چابیوں کے ذریعے انسانی عمل دخل ختم کرنے کی کوشش کی تھی، یہ اس قدر مقبول ثابت ہوا کہ اس کا بیک اینڈ بوجھ نہ اٹھاسکا، اور بالآخر اسے بند کرنا پڑگیا۔

اس سال کے شروع میں سویڈن میں ایک ایسی سپرمارکیٹ کا افتتاح ہوا جس میں داخلے کے لیے ایک ایپ استعمال ہوتی ہے جس کے لیے لوگوں کو اپنے فون کے ذریعے بار کوڈا سکین کرنے کی ضرورت ہے، سی سی ٹی وی کیمرے تو نصب کیے گئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی صارفین پر کافی حد تک بھروسہ بھی کیا جاتا ہے۔ 

ایمیزون کی نگرانی زيادہ سخت ہے۔ ممکن ہے کہ ہیکرز تو سسٹم سے بچنے کے طریقے کھوجنے لگ جائیں، لیکن عام آدمی کے لیے ایسے نظام کو دھوکا دینا آسان نہیں ہوگا جس میں سنسر اور کیمرے ان کے ہر قدم پر نظر جمائے بیٹھے ہوں۔

اگر یہ اسی طرح کام کرے جس طرح بتایا جارہا ہے تو ہوسکتا ہے کہ شاپنگ کا مطلب بس شیلف پر سے سامان اٹھا کر چل دینا ہی ہو کر رہ جائے- ایمیزون کو امید ہے کہ یہ ا سٹورسہولت کی وجہ سے صارفین میں کافی مقبول ثابت ہوگا۔

تازہ ترین