• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کا جرم ثابت

خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کا جرم ثابت

لاہور کی عدالت نے ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو مجموعی طور پر 6 سال قید، 7 لاکھ روپے جرمانے اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نےسائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلےمقدمےمیں جرم ثابت ہونےپر مجرم عثمان کو 4 مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے سائبر کرائم ایکٹ کیس میں 11 گواہوں کے بیان قلم بند کرائے ۔

عدالت نے پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ملزم کو دو دو سال کی تین سزائیں سنائیں،جو کہ مجموعی طور پر 6سال قید کی سزا بنتی ہے۔

عدالت نے معاشرے میں خاتون کی عزت خراب کرنے پر مجرم کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی۔

تازہ ترین