• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ملٹی ڈرگ ریسسٹینس ٹائیفائیڈ میں اضافہ

سندھ میں ملٹی ڈرگ ریسسٹینس ٹائیفائیڈ میں اضافہ

کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ملٹی ڈرگ ریسسٹینس ٹائیفائیڈ کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کی آگاہی مہم جاری ہے، عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے کلورین ٹیبلٹس فراہم کی جارہی ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق کراچی اور ،حیدرآباد سمیت سندھ کے ٘مختلف شہروں میں ملٹی ڈرگ ریسسٹینس ٹائیفائیڈ کے کیس سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر اینٹی بائیوٹک کا استعمال روکنے سے بیماری پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔

انڈس اسپتال کراچی کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر فرید الدین کے مطابق کراچی میں بھی بچے ایم ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہورہے ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق میں اس ٹائیفائیڈ کی وجہ آلودہ پانی قرار دیا گیا تھا۔ ٹائیفائیڈ کا بکٹیریا مریض کے فضلے میں نکلتا ہے جو پانی میں شامل ہوجاتا ہے۔ اگر یہ پانی استعمال ہو یا اسے دیگر اشیا میں استعمال کیا جائے تو یہ بیکٹیریا انسان میں منتقل ہوجاتا ہے۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کہتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیر ضروری طور پر کا استعمال روکنے سے بیماری پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق حیدرآباد کے علاوہ ٹنڈو الہ یار، بدین اور جام شورو اضلاع میں بھی یہ ٹائیفائیڈ بیکٹیریا رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت نے بھی آگاہی کی مہم شروع کی ہے اور عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے کلورین کی ٹیبلٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین