• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلاک بسٹر ایکشن فلم’لارا کرافٹ؛ ٹومب ریڈر‘ کی واپسی

 بلاک بسٹر ایکشن فلم’لارا کرافٹ؛ ٹومب ریڈر‘ کی واپسی

ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی 2001 اور 2003 میں ریلیز ہونے والی بلاک باسٹر ایکشن ایڈونچر فلم سیریز لارا کرافٹ؛ ٹومب ریڈر‘ واپسی کے لیے تیار ہے۔

ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ’ٹومب ریڈ ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔


ہدایت کا ررووَر اوٹاؤنگ کی یہ فلم 2013کی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار میں انجلینا جولی کے بجائے اداکارہ ایلشیاویکینڈر دکھائی دیں گیجبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈینئیل وُو،وولٹن گوگنگز، ڈومینک ویسٹ ، ہینا جان کیمن، الیگزینڈرا وولیوم اور اوٹونیو اکیل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

گیری باربر اور گراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک مُہم جُو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کے لیے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اُٹھاتی ہے جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب تر پہنچادیتے ہیں۔

ایکشن ، ایڈونچر، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم16مارچ کو نمائش کے لیےپیش کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین