• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، سعودی عرب، مصر اور امارات عالمی اسلحہ کے بڑے خریدار

بھارت، سعودی عرب، مصر اور امارات عالمی اسلحہ کے بڑے خریدار

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سپری کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 2008 سے 2012 کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ اسلحہ بارود درآمد و برآمد کیا گیا۔

سویڈش ادارے سپری کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ہر تیسرا ہتھیار بھارت، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات نے خریدا ہے۔ اور یہی وہ ریاستیں ہیں، جن کی اسلحے کی درآمدات دو گنا بڑھی ہیں۔

اسلحہ کی فروخت میں امریکا پہلے نمبر پر، دوسرا روس، تیسرا فرانس، چوتھے پر جرمنی اور پانچویں نمبر پر چین ہے۔

تازہ ترین