• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان میں ڈرون حملہ، داعش کے 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان میں ڈرون حملہ، داعش کے 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاک افغان سرحد سے متصل افغان صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم داعش کے 6جنگجو ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں پاک افغان سرحد کے قریب نازیان کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں دہشتگرد تنظیم داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کالعدم داعش کے 6 جنگجو مارے گئے جن میں داعش کمانڈر داؤد محسود کا بیٹا بھی شامل ہے۔دریں اثناء افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں مبینہ طور پر طالبان کی طرف سے داغے گئے ایک راکٹ حملے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت سات افغان شہری مارے گئے ہیں۔ ننگر ہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ضلع بتی کوٹ کے علاقے میں اتوار کی شب ایک کار کو روکنے کی کوشش کی اور جب یہ کار نہیں رُکی تو ایک طالبان عسکریت پسند نے اس پر ایک راکٹ فائر کر دیا جس کی وجہ سے کار میں سوار شہری اور اسے روکنے کی کوشش کرنے والا طالبان جنگجو مارا گیا۔ اس حملے میں دو دیگر عام شہری زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین