• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈ فرائیڈے ،وزیراعلیٰ سندھ کی میٹرک امتحانات کے التواکی ہدایت

گڈ فرائیڈے ،وزیراعلیٰ سندھ کی میٹرک امتحانات کے التواکی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے کے موقع پر ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے دن ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے ملتوی شدہ پرچوں کا دوبارہ شیڈول بنانے کی متعلقہ بورڈز کو ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو عیسائی برادری کا تہوار گڈ فرائیڈے ہےاور عیسائی طلباء کیلئے اس روز امتحانات دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عیسائی تہوار کے روز ہونے والے پرچوں کا دوبارہ شیڈول بناکر رپورٹ کی جائے۔

تازہ ترین