• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور بنی گالہ والے سنجرانی کے دربار میں جھک گئے،نواز شریف

کراچی اور بنی گالہ والے سنجرانی کے دربار میں جھک گئے،نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی سے آنے والوں کو بھی صرف سنجرانی کا دربار ہی نظر آیا، بنی گالہ سے آنے والے بھی سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے، کیا خاص وجہ تھی وہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔ نگراں حکومت سے الیکشن مینج کرانے کے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کرسکتی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دائر ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔جس کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف آج ایک مرتبہ پھر احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔

احتساب عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان قلمبند کیا گیا۔

استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کے بیان کے مطابق نواز شریف،حسن اورحسین نوازکے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کوفراہم کیں، ڈالر، یورو ، پاؤنڈز اور روپے سمیت مختلف کرنسی اکاؤنٹ میں تھے۔ خواجہ حارث نے گواہ کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیے۔



تازہ ترین