• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر بہاول پور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار اور پرعزم ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر بہاول پور کا دورہ کیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بہاول پور نے آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں ، ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار اور پرعزم ہیں ۔


تازہ ترین