• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مہاتما بدھ کے مجسمے کی نمائش سوئٹزرلینڈ میں ہوگی

پشاور، مہاتما بدھ کے مجسمے کی نمائش سوئٹزرلینڈ میں ہوگی

پشاور میوزیم سے بدھ مت کے بانی مہاتما بدھ کا سب سے بڑا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نمائش کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔نمائش سوئٹزرلینڈ میں ریڈبرگ میوزیم زیوریخ میں ہوگی۔ 

پشاور، مہاتما بدھ کے مجسمے کی نمائش سوئٹزرلینڈ میں ہوگی

ریڈبرگ میوزیم زیوریخ،سوئٹزرلینڈ

مذہبی اہمیت کے حامل اس مجسمے کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں غیر ملکی ،مذہبی و غیر مذہبی سیاح ، خیبر پختونخواہ آتے ہیں جو سیاحت کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لئے سود مند ہے۔

میمورڈم آف انڈر اسٹینڈنگ اور خیبر پختونخواہ ٹوازم اینڈ میوزیم ڈپارٹمنٹ کے باہمی معاہدہ کے تحت بدھ کا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پشاور، مہاتما بدھ کے مجسمے کی نمائش سوئٹزرلینڈ میں ہوگی

پشاور میوزیم کے اندرونی اور بیرونی مناظر

یہ مجسمہ تین مہینے اور اٹھارہ دن کے لیے ریڈبرگ میوزیم زیوریخ رکھا جائے گا جہاں سیاحوں اور بدھ مت کے پیروکار اسے دیکھ سکتے ہیں ۔

اس دوران مجسمے کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو معاہدہ کے تحت سوئٹزرلینڈ کا محکمہ پاکستان کو بیس ملین ڈالر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

تازہ ترین