• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے دو مجرموں کی عمر قید کالعدم قراردیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے ضلع دادو میں دو افراد کے قتل میں عمر قید کی سزاپانے والے مجرموں کی اپیل سے متعلق دو مجرموں کی سزا کالعدم قرار دیدی جبکہایک مجرم کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں لارجر بینچ کے روبرو ضلع دادو میں دو افراد کے قتل میں عمر قید کی سزاپانے والے مجرمان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 2 مجرمان کی عمر قید کی سزا کا کالعدم قرار دے دیا۔ ملزمان ، دوست محمد اور نواز عرف نیازو شامل ہیں۔ جبکہ عدالت نے مقدمہ کے مرکزی مجرم رفیق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔19 جنوری 2010 میں دادؤ میں بھتہ نہ دینے پر مختیار احمد اور راشد سبطین کو قتل کیا گیا۔
تازہ ترین