• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، مختلف واقعات میںا یک ہلاک، کچی شراب کے اڈوں پرچھاپہ

سکھر +کوٹری+میہڑ ( بیورو رپورٹ+نامہ نگارا ن)دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا،مختلف و ا قعا ت میں ا یک ہلا ک،کچی شراب کے اڈ و ں پر چھاپہ،سکھر ۔ دارالامان سکھر میں 7سالہ بچی ،گرم پانی گرنے سے جھلس کر زخمی ہوگئی، جسے سول اسپتال سکھر میں داخل کرادیا گیاہے ۔ بچی کی والدہ نے بتایا ہے کہ میری بیٹی بیبل کھیل رہی تھی کہ اچانک چائے بنانے کے لئے رکھے ہوئے گرم پانی پر ہاتھ لگنے سے گرم پانی بچی کی ٹانگ پر گر گیا۔ کوٹری ۔ قومی شاہراہ اسد آباد کالونی میں کی ایک دکان میں اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دھماکہ ہوگیا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ دھماکہ کے نتیجے میں دکاندار خان بیگ کو زخمی حالت میں سول ا سپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔دھماکہ سے علاقہ میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ جمع ہوگئے بعد ازاں پولیس نے وجوہات معلوم کیں۔ میہڑ ۔ تحصیل کے شہر رادہن اور تھرڑی محبت تھانوں کی حدود میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔ میہڑ کے قریب تھرڑی محبت تھانے کی حدود میں مسو جلبانی روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر آنے جانے والے مسافروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران ایک رکشہ تھرڑی محبت سے گاگوں جمعہ چانڈیو جا رہا تھا تو ڈاکوئوں نے اسے روک کر ڈرائیور اور مسافروں کو یر غمال بناکر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹ لئے اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے رکشہ ڈرائیور 45 سالہ نظر چانڈیو پر تشدد کرکے گولیاں مارکر اسے قتل کردیا ۔ تھرڑی محبت شہر میں ڈاکوں نے تاجر وڈل گورڑ کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر نقدی اور طلائی زیورات سمیت لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دوسری طرف رادہن شہر میں ڈاکوں نے ہندو تاجر آسن داس اور تاجر جاوید سرگانی کی دکانوں میں داخل ہوکر نقدی رقم اور لاکہوں روپئے کا سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے رادہن میں ایک بیوہ خاتون ریحانہ راجپوت کے گھر سے دو بھینیں اور 30 ہزار روپے لوٹ لئے۔ٹنڈوالہ یار۔پیارولوند پولیس کا 2مختلف کچی شراب کے اڈ و ں پر چھاپہ بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین