• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار کے کئی علاقے پاکستان بنتے جارہے ہیں، بی جے پی رہنما

کراچی (نیوز ڈیسک) بی جے پی لیڈر گوپال سنگھ نے کہا ہے کہ بہار کے کئی علاقے پاکستان بنتے جارہے ہیں، انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گوپال سنگھ نے بہار کو پاکستان سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے کئی علاقے اب پاکستان بنتے جارہے ہیں، ان کے یہ الزامات دو روز قبل بی جے پی کی لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد سامنے آئے، انہوں نے راشٹریہ جنتا دل کے رہنما سرفراز عالم کو بھی تنقید کا نشانہ بھی بنایا،واضح رہے کہ ان سے قبل بی جے پی کے ایک اور رہنما گیراج سنگھ نے بھی مسلمانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بہار اب تباہی کے راستے پر گامز ن ہے اور یہاں کہ دہشتگردوں سے صرف بہار ہی نہیں بلکہ پورے بھارت کو خطرہ ہے ،انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی تھی کشن گنج میں اب پاکستان کے نعرے بھی سنائی دے رہے ہیں۔
تازہ ترین