• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شمالی علاقوں میں آندھی ،موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

ریاض(شاہد نعیم)سعودی عرب کے شمالی علاقے القصیم، سدیر اور تنہات میں گردوغبار کی تیز آ ٓندھی سےحد نگاہ معدوم ہوگئی،جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔دار الحکومت ریاض کے مضافاتی علاقے بھی آندھی سے متاثرہوئے ہیں،واضح رہے کہ سدیر اور تنہات کے علاقے دارالحکومت سے 185کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہیں دوسری جانب مغربی علاقہ مہدالذہب میں موسلادھار بارشیں ہوئی ہےجبکہ نشیبی علاقے اور نالوں میں طغیانی آگئی،شہری دفاع کی ٹیموں نے نالوں میں پھنسے 4افراد کو بچایا ہے،طائف،جازان، عسیر ودیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین