• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے انتخابات،حافظ سلمان بٹ مرکزی صدرمنتخب

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے انتخابات (این آئی آر سی) صنعتی تعلقات کمیشن کی نگرانی میں مکمل ہوگئے۔ یونین کی جنرل کونسل کے ارکان کی بھاری اکثریت نے حافظ سلمان بٹ کو ایک بار پھر یونین کا مرکزی صدر منتخب کرلیا جبکہ شیخ محمد انور کو سینئر نائب صدر، خیر محمد تونیو کو سیکرٹری جنرل،نائب صدر اول راجہ عبدالمناف، نائب صدر دوم واثق خان، نائب صدر سوم ڈاکٹر اشتیاق، نائب صدر چہارم دائود الرحمن، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شیخ فیاض احمد، جوائنٹ سیکرٹری علی نواز، جوائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال، چیف آرگنائزر تبریز عباسی، جوائنٹ آرگنائزر محمد مبین، جوائنٹ آرگنائزر مظہر قیوم، فنانس سیکرٹری غلام قادر، پبلسٹی سیکرٹری فاروق ارشد، اسسٹنٹ پبلسٹی سیکرٹری اشرف علی، اسسٹنٹ پبلسٹی سیکرٹری محمد بخش اور عمران خان کو آفس سیکرٹری منتخب کرلیا۔
تازہ ترین