بلیک برن ( جنگ نیوز) فرینڈز آف جہلم انٹرنیشنل کے ارکان کی بلیک برن میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع جہلم کی سیاسی،سماجی اور اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور دنیا بھر میں مقیم جہلم کمیونٹی کو باہم متحد کرنے اور آپس میں روابط بڑھانے کے لئے ایک لائحہ عمل کی تشکیل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،شرکاء نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور فرینڈز آف جہلم کے پلیٹ فارم کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہر رکن اپنی اپنی جگہ پر فرینڈز آف جہلم کے لئے کام کرے گا اور دنیا بھر میں مقیم جہلمی کمیونٹی کے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں بلیک برن سے چوہدری محمد افضل، مظہر چوہدری، برنلے سے لیبر پارٹی کے چیئرمین چوہدری شفیق القمر، مانچسٹر سے کونسلر آفتاب رزاق، چوہدری ساجد امین اور جادہ جہلم سے چوہدری اشفاق حسین گجر نے شرکت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ دنیا بھر میں مقیم جہلمی کمیونٹی اور جہلم میں رہنے والے افراد مفت ممبر شپ کے لئے MOLAPSIS@GMAIL.COM پر رابطہ قائم کریں۔