• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ایس ایل کی فائنل فور لائن اپ مکمل

پاکستان سُپر لیگ کی فائنل فور لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کا پہلا کوالیفائنگ فائنل اتوار کو اسلام آباد اور کراچی کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح تو براہ راست فائنل کھیلنے کراچی جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم لاہور میں قسمت آزمائے گی۔

لاہور میں پہلا ایلیمنٹر میچ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، یعنی اس میچ میں جو ٹیم ہاری وہ ایونٹ سے باہر اور جو جیتے گی وہ دوسرا ایلیمنٹر میچ کھیلے گی ۔

دوسرا ایلیمنٹر میچ 21 مارچ کو لاہور کے ہی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا ۔

تازہ ترین