• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان , محکمہ تعلیم میں ساڑھے5ہزار آسامیاں پُرکرنے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان کا محکمہ تعلیم میں ساڑھے5ہزار آسامیاں پُرکرنے کا فیصلہ

عام انتخابات سے پہلے حکومت بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں ساڑھے پانچ ہزارخالی آسامیاں پُر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 12 اضلاع میں ایک ہزار سے زائد اساتذہ کو مستقل کردیا ۔

خیبرپختونخوا ایمپلائز آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 2018 کے تحت ایک ہزار انسٹھ اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے جنہیں سول سروس ایکٹ 1973 کے تحت تمام مراعات حاصل ہوں گے۔

دوسری طرف سیکریٹری تعلیم بلوچستان نور الحق نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ساڑھے پانچ ہزار خالی اسامیوں پر ڈیڑھ ماہ میں تعیناتی شروع کردی جائے گی،جس کےلیے بااعتماد ادارے کے ذریعے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

بلوچستان میں ایس ایس ٹیز کی خالی تین ہزار پوسٹوں پر بھی بھرتی کیلئے ایک سمری وزیر اعلی بلوچستان کو بھیج دی گئی ہے ۔

تازہ ترین