• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آنکھیں سنوارنے کے لئے یہ دور نیا ہے

رابعہ شیخ

’’آنکھیں روح کے اندر جھانکنے کے جھروکے ہیں ،،زبان کچھ کہے نہ کہےالفاظ ساتھ دیں یا نہ دیں آنکھیں ان کہی سب داستانیںسنا دیتی ہیں ان کی تقریر ،ان سے نکلی ہر بات سمجھی جانےکے گویائی پر بھی بازی لے جاتی ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ آنکھوں کی تزئین و آرائش خواتین کے لئےسب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔صنف نازک کی آنکھیں چاہے کتنی بھی خوبصورت ہوں سلیقے اور ٹرینڈ کی مناسبت سے کیا گیا آئی میک اپ ان کی آنکھوں کی خوبصورتی میںمزید اضافہ کرکے ساحرانہ حسن پیدا کرسکتا ہے۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ آنکھوں کا میک بہترین انداز میں کیا گیا ہوآئی میک اپ جس قدر عمدہ طریقے سے کیا جائےگا آنکھیں اتنی ہی نمایاں اور پرکشش لگیں گی۔ 

آنکھوں کے میک اپ میںآئی شیڈو کا انتخاب آپ کی آنکھوںکی خوبیوں کو اجاگرکرکےخوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کرتا ہےساتھ ہی جدید دور میں نت نئے رنگوں کے امتزاج اور ٹرینڈنے تجرباتی میک اپ کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔اگر آئی میک اپ ٹرینڈ کی بات کی جائے تو آج کل رنگین گلیٹر ، چمکیلی ڈسٹ اور اسموکی آئی میک اپ تکنیک کا استعمال خواتین اور شوبر پرسنالیٹیز میں زیادہ ان ہیں ۔ اسموکی میک اپ میں تین رنگوں کا امتزاج اس خوبصورتی سے استعمال کیا جاتا ہے کہ سب رنگ مل کر ایک شاندار تاثر ابھارنے کا سبب بنتے ہیں اور آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ۔

کچھ عرصہ قبل اسموکی آئی میک اپ کےتصور سےہی سیاہ رنگ کا استعمال تصور میں جگمگانے لگتا تھا تاہم اب اس میں سیاہ کے علاوہ نیلا ، برگنڈی ، کتھئی اور ااودی رنگوں کا استعمال لطیف انداز میں کیا جانے لگا ہے ۔

آئیے آج بات کرتے ہیں آئی میک اپ کے ٹرینڈ کی جن کی مدد سے آنکھوں کو لطیف انداز میں خوبصورت بنانے کے بعد ان میں ساحرانہ حسن پیدا کیا جاسکتا ہے۔

گلیٹر آئی میک اپ !

ان دنوں گلیٹر آئی میک اپ خواتین میں زیادہ ان ہے جن میں اکثر خواتین فل گلیٹر آئی شیڈاور کچھ خواتین محض لائنر کی جگہ پر آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے گلیٹر کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔

گلیٹر آئی میک اپ میں ویسے تو تمام رنگوں کا استعمال بخوبی انداز میں کیا جاتا ہے لیکن گولڈن گلیٹراپنی تمام خوبیوں کے ساتھ خواتین میں خاصا مقبول ہے یہ رنگ ایک ایسا انتخاب جسے اگر لان یا کاٹن کے سوٹ کے ساتھ بھی لگایا جائے تو یہ آپ کی تیاری میں شاہانہ انداز کی جھلک پیدا کردیتا ہے ۔

یہی نہیں گلیٹر آئی میک اپ کے ساتھ گلیٹر پلکیں بھی آنکھوں کا ایک اضافی انتخاب ہیں جو عام تقریبات سے زیادہ شادی بیاہ جیسی اہم تقریبات میں بھی خواتین کی پہلی ترجیح بن رہاہے ۔

پیسٹل آئی میک اپ !

خواتین میں ان دنوں پیسٹل آئی میک اپ خاصا مقبول ہے ،ہلکے اورگہرے رنگوں پر مشتمل پیسٹل میک اپ ایک جدید ٹرینڈ ہے ۔دن ہو یا رات اس میک اپ کو خواتین کسی بھی وقت بلا جھجک بڑی سہولت کے ساتھ اپناسکتی ہیں۔لیکن آپ کو پیسٹل آئی میک اپ کے لئے پارلر جانے کی قطعی ضرورت نہیںاسے آپ گھر میں بآسانی اپلائی کرسکتی ہیں۔ پیسٹل آئی میک اپ کے لئے سب سے پہلےآئی برو کی ہڈی پر ہلکاسا گلیٹر آئی شیڈو لگائیں ۔ 

اس کے بعد آنکھوںکے پپوٹوں پر ( Chalky Gold ) آئی شیڈو اپلائی کریں۔ پھر لیش کر لر کی مدد سے اپنی پلکوں کو کرل کریں اور ان پر نفاست کے ساتھ مسکارا لگائیں۔ پلکوں کے اوپر بلیک آئی لائنر سے لائن بنائیں اور آنکھ کے اندر ہلکا سا کاجل بھر لیں۔ آخر میں نچلی پلکوں تلے کسی دھیمے کلر کاآئی شیڈو کا جل کی مانند لگا لیں۔آپ کا پیسٹل آئی میک اپ تیار ہوجائے گا۔

اسموکی آئی میک اپ

ابتداء میں اسموکی آئی میک اپ کےلئے دو رنگوں کا انتخاب کیا جاتا تھاتاہم اب اس میں کالے رنگ کے علاوہ وائلٹ، کافی، ڈارک پنک، کاپر، ڈارک گرین، ڈارک بلیو اور پرپل کا استعمال بھی کیاجانے لگا ہے۔

سموکی آئی میک اپ کیلئے آپ کو دو طرح کے شیڈز کی ضرورت ہوتی ہے جس میں رنگ بیس ہوتا ہے، جب کہ دوسرا شیڈ اس سے ہلکے رنگ کا لگایا جاتاہے ایک بنیادی گہرا رنگ اور دوسرا کوئی ہلکا شیڈ براوٴن رنگ کی آنکھوں کیلئے کالا، گرے، کاپر اور کافی بنیادی رنگ کے طور پر بہترین ہیں اور ان کے ساتھ ہلکا شیڈ لائلک، ہلکا پیچ اور شیڈ رنگ میں سے کسی کا انتخاب کیا جاتا ہے ،اسموکی آئیز کے لئے جن رنگوں کا انتخاب کیا جائے عام طور انھیں ملا کر آئی شیڈو سے آنکھوںکو اسموکی اسٹائل دیا جاتا ہے ، اسموکی آئی میک اپ کے لئے دو رنگوں کو ملا کرپپوٹوں پر لائنر کی طرح تھوڑا موٹا لگائیں، اسے برش کی مدد سے نفاست سے باہر کی جانب پھیلائیں بھنوؤں کے نیچے والی جلد پر پر لائٹ گولڈن یا سلور شیڈ لگائیں۔اسموکی میک اپ عام طور پر رات کی تقریبا ت میں کیا جانے والا میک اپ ہےجو آنکھوں کی دلفریبی میں اضافہ کرتا ہے۔

رات ہو یادن ،بس کول آئی میک اپ ہو ان

مون لائٹ میک اپ کو عام طور کول میک اپ کہا جاتا ہے جو دن اور رات میں ہونے والی دونوں قسم کی تقریبات میں اپنا یا جاتا ہے۔اس میک اپ کے لئے عام طور پر سلور آئی شیڈو کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

 یہ آپ کی شخصیت کو سحر انگیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر آپ بھی مون لائٹ میک اپ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں توسب سے پہلے آئی بروکے نیچے آنکھوں کی اوپری سطح پر سلور ہائی لائٹر لگالیں جس کے بعدسلور رنگ کا شیڈ بھنوؤں کے نیچے بیس کے طور پر لگائیے۔ 

اس کے بعد نیلے یا فیروزی رنگ کا آئی شیڈو لے کراس کے اندر ہلکی سی سلور رنگ کی آمیزش کریں اور اسے بھی آنکھوں کے پپوٹوں پر لگالیں آپ کا کول آئی میک اپ تیار ہےجوآپ کی آنکھوں میں خاصابھلا محسوس ہوگا ۔

عربک آئی میک اپ

عربک آئی میک اپ بھی آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنےکا ذریعہ ہے ۔اس آئی میک اپ کو اپلائی کرنے کے لئے سب سے پہلے آنکھ کی آئی بون پر آئی بیس لگایا جاتا ہےجس کےبعد آنکھ کی لیڈ پر پستہ یا کوئی بھی ہلکا شیڈ لگا کے بلینڈ کرلیں۔ کریز پر باریک برش سے گولڈن یا چاکلیٹ براوٴن شیڈ لگا کر بلینڈ کریں کہ وہ بیس کلر کے ساتھ مکس ہو جائےپھرآئی لائنر لگائیں۔

 باقی حصے پر باہر کی طرف آتے ہوئے کالا شیڈ لگائیں کہ وہ آئی لائنر کے ساتھ مل کے نوک بن جائے۔ اب آنکھ کے اندر کالی آئی پنسل لگائیں۔ اگر آپ کی آنکھیں چھوٹی ہیں تو سفید یا براوٴن رنگ زیادہ مناسب رہے گا۔

آنکھوں کامیک اپ جہاں آپ کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے وہیں اس میں کی گئی ذرا سی بے احتیاطی آپ کے چہرے کےسارے لک کو تباہ کرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے اس لئے اگر آپ چاہتی ہیں یہ دلکشی ہمیشہ آئی کے کئے گئے میک اپ میںموجود رہے تو مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں۔

٭آئی شیڈز کا انتخاب اپنے لباس کے رنگ کی بجائے اپنی آنکھوں ، بالوں اورجلد کی مناسبت سے کریں کیونکہ اکثر خواتین اپنے لباس کے رنگ سے ملتے شیڈز کا انتخاب کرتی ہیں جوکہ ٹھیک نہیں۔

٭اکثر خواتین لینز لگا کے آنکھوں کا رنگ تو بدل لیتی ہیں لیکن پھر اس رنگ کی مناسبت سے آنکھوں کا میک اپ نہیں کرتیں جس سے آنکھیں عجیب سا تاثر دیتی ہیں اور ساری شخصیت کو ماند کر دیتی ہیں۔ اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کیلئے شیڈز اور لینز دونوں کا خاص خیال رکھیں۔

٭شیڈز کے انتخاب میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گہرے شیڈ آنکھوں کو چھوٹا دکھانے کا تاثر دیتے ہیں جبکہ ہلکے رنگ ان کو نمایاں اور واضح کرتے ہیں۔

٭اگر آنکھوں کا میک اپ ہلکا ہے تو لپ اسٹک شوخ یا تیز رنگ کی لگائی جا سکتی ہے، مگر بھاری آئی میک اپ پر لپ گلوس یا ہلکے رنگ کی لپ اسٹک لگانی چاہیے۔

٭گوری رنگت والی خواتین کیلئے درست شیڈ کا انتخاب ایک مشکل اَمر ہے اس لئے قدرتی رنگوں جیسے براوٴن اور براوٴنز کے درمیانہ شیڈ استعمال کریں۔

٭اگر آپ سانولی رنگت رکھتی ہیں تو ہلکے رنگ اپنی آنکھوں پر نہ لگائیں۔

٭آئی شیڈز مارکیٹ میںکریم، پاوٴڈر کمپیکٹ کی تمام اقسام اور رنگ میں موجود ہوتے ہیںلیکن ان کو خریدتے وقت اپنی آنکھوں کی رنگت کا خاص خیال رکھیں۔

٭اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آنکھیں بھدی نہ لگیںتوپپوٹوں پر آئی شیڈ لگانے کے بعد اس کو ٹھیک طریقے سے بلینڈ کریں، اس عمل سے آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔

٭اگر برش موجود نہیں، تو کاٹن بڈ کی مدد سے بھی شیڈز کو بلینڈ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین