• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں فائرنگ، دولہا کا کزن جاں بحق

شادی کی تقریب میں فائرنگ،دولہا کا 9 سالہ کزن جاں بحق

لودھراں میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہے کا 9 سالہ کزن جاں بحق ہو گیا جبکہ دولہے کے دوست کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے گیلے وال کے چک نمبر 43 ایم میں رات گئےشادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں وزیر علی نامی نوجوان کی شادی میں اس کے دوست جاوید کی فائرنگ سے وزیر علی کا 9 سالہ کزن شہزاد جاں بحق ہوگیا ۔

شہزاد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیاہے۔

فائرنگ کے ملزم جاوید کوگرفتار کرکے اس سے رائفل بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق ریجنل پولیس افسر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے پر ایس ایچ او فرحت عباس کو معطل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین