• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، 14 ہزار بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے

حیدرآباد، 14 ہزار بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے

حیدرآبادمیں 12 مارچ سےشروع ہونےوالی تین روزہ انسدادپولیو مہم کوبڑھاکر 5 دن پر محیط کرنے کے باوجود ہزاروں بچےپولیوکےقطرےنہ پی سکے۔

حیدرآبادمیں 12 مارچ سے شروع ہونے والی تین روزہ مہم کے بعد بھی مزید دو دن رہ جانے والےبچوں کو ویکسینیشن کے لئے کام جاری رہا۔

گزشتہ روز تک پولیو ویکسینیشن کا کام جاری رہنے کے باوجود 14 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ تین روزہ مہم کے اختتام پر ویکسینیشن سے انکار اور گھروں پر عدم دستیاب بچوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد تھی۔

مزید دو روز ویکسینیشن کا عمل جاری رہنے کے باوجود 5670 بچوں کے والدین نے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جبکہ اپنے گھروں پر عدم دستیابی کے سبب 8677 بچے انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے نہیں پی سکے۔

محکمہ صحت کے مطابق پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے رہ جانیوالے بچوں کو اگلےفیزمیں پولیوسےبچائو کےقطرے پلائےجائیں گے۔

تازہ ترین