• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان سے روابط بڑھانے کے امریکی فیصلے پر چین برہم

جنگ نیوز

تائیوان سے روابط بڑھانے کے امریکی فیصلے پر چین برہم ہوگیا، چین نے امریکا چین تعلقات خوشگوار رکھنے کے لیے امریکا کو تائیوان کے معاملات میں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔

چینی وزارت خارجہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے تائیوان میں امریکی حکام کو بھیجنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تائیوان سے متعلق معاملات کو احتیاط سے ڈیل کرے، امریکا چین بہتر تعلقات اور تائیوانی خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کو تائیوان سے تعلقات میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے تائیوان سے تعلقات استوار کرنے کے قانون پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سینئر امریکی حکام تائیوان جا کر تائیوانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین