• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کیلئے نواز شریف سے پہلے نام طے کیا تھا: بلاول

چیئرمین سینیٹ کیلئے نواز شریف سے پہلے نام طے کیا تھا: بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے رضا ربانی کا نام لینے سے پہلے ہی ہم نے اپنا نام طے کر لیا تھا ۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نوازشریف نے رضا ربانی سے پوچھا تھا کہ ان کو چیئرمین سینیٹ بننا ہے؟

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ رضا ربانی کراچی سے الیکشن لڑیں گے اور قومی اسمبلی میں آئیں گے ۔

بلاول نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں کہ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی میں رضا ربانی نے نوازشریف کا ساتھ دیا ہو، اس حوالے سے آصف زرداری کے بیان کا یہ مطلب نہیں کہ وہ رضا ربانی سے ناراض ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بھی آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی کوشش کی تھی، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 62 اور63 پر آئندہ پارلیمان میں بحث ہو۔


تازہ ترین