• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثار کا دورہ ایس آئی یو ٹی بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنیکا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے بعد از مرگ اپنے اعضا ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے ہفتے کو ایس آئی یو ٹی کے دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب الحسن رضوی اور دیگر سینئر ڈاکٹر بھی موجود تھے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا کہ آج کل میں ویسے ہی تشویش میں مبتلا ہوں مگر ادیب رضوی کی دس منٹ کی پریزینٹیشن نے شدید اضطراب میں مبتلا کردیا ہے مجھے اعضا کی پیوندکاری کی حساسیت کا اس سے پہلے احساس نہیں ہوا تھا۔انہوں نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر ادیب رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ چیف جسٹس آج ہمارے اسپتال میں تشریف میں لائے ہیں ۔ میاں ثاقب نثارصرف چیف جسٹس نہیں ایک بہترین انسان بھی ہیں ۔
تازہ ترین