وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی میراث کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہیں، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو چھپا نہیں سکتا، مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑے گا۔
اِن کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک کا نقشہ بدل جائے گا، پورے پاکستان میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔