پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں آج بھی فضا مضرِ صحت ہے۔
لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر ہے، لاہور کی فضا میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج 328 جبکہ علاقے کاہنہ نو کی فضا میں آلودگی کی تعداد 542 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
رحیم یار خان کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 378 پارٹیکیولیٹ میٹر ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے ڈرون سرویلنس اور گراؤنڈ ٹیموں کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کا سائنٹیفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ رکھا جا رہا ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔