لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا۔ بچہ والد کے پیچھے چل رہا تھا کہ مین ہول میں گر گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سال کے بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ مقدمہ زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکدار اور سب انجئینر کے خلاف درج کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔