• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنکر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو نے نیب کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر سندھ اور پنجاب کے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والے ملزم شہزاد یوسف کوگرفتار کرلیا ہے، ملزم  نے افسران کو بلیک میل کر کے کراچی اور ساہیوال میں اپنے اکاونٹس میں رقم منتقل کروائی، ملزم کے بینک اکاونٹس سے ڈھائی کروڑ کی ٹرائزیکشن ہوئی ہے، نیب ذرائع کے مطابق کراچی میں ملزم نے زیادہ تر کے ڈی اےافسران کو اپنا ہدف بنایا اور کئی افسران سے بھاری رقم بٹوری ، نیب نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین