• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروخت کرنے والے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں پولیس نے ڈیفنس کلفٹن میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مہنگا ترین نشہ کروانے اور فروخت کرنے والے نیٹ ورک کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیفنس فیز 6مسلم کمرشل ایریا میں کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم ارشد انصاری کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی ،پولیس نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے اور ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی برس سے ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروخت کر رہا تھا اور وہ صرف اپنے ڈیلر کو ہی منشیات دیا کر تا تھا جس کے بعد وہ آگے فروخت کرتے تھے، ملزم نے مزیدبتایا کہ ڈیفنس کلفٹن میں نیٹ ورک نے متعدد فلیٹ کرائے پر لیے ہو ئے ہیں جہاں پر ڈی جے ڈانس پارٹی کے ساتھ آئس اور کوکین سمیت دیگر منشیات کا نشہ نوجوانوں کو کروایا جاتا ہے ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ارشد انصاری المعروف ببلو کا تعلق شوبز سے ہے جو کہ کراچی اسٹیج کا ڈانسر بھی رہ چکا ہے، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش کی پہلی بیوی قتل کے الزام میں جیل میں ہے جبکہ دوسری بیوی کو طلاق دے چکا ہے۔
تازہ ترین