• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس، شکایت کنندہ ڈاکٹر انور سہتونے سیکورٹی کیلئے درخواست دائر کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کیخلاف دائر 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شکایت کنندہ ڈاکٹر انور سہتونے سیکورٹی کیلئے درخواست دائر کردی۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے۔ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کیخلاف دائر 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شکایت کنندہ کو سیکورٹی خدشات لاحق ہوگئے۔ ڈاکٹر انور سہتونے سیکیورٹی کیلئے درخواست دائر کردی۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے، فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔
تازہ ترین