• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں فریڈم موومنٹ رہنمائوں کے مجسمے بھی نشانے پر،نہرومجسمے پر سیاہی پھینکی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر )بھارت میں فریڈم موومنٹ رہنمائوں کے مجسموں کو بھی بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے نشانہ بنایاگیا ہے کہ جیسےپولیس کے مطابق پہلے بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے مجسمے پرہفتے کو مغربی بنگال میں سیاہی پھینکی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کانگریس نے اس واقعے کا الزام بی جے پی پر لگایا ہےلیکن وہ اس میں ملوث ہونے سے انکار کرتی ہے۔مجسمہ کاٹوا ٹائون مشرقی بدوان ضلع میں مقامی افراد کو ہفتے کی صبح ملا اور اس کی اطلاع بعدازاں پولیس کو دی گئی۔کانگریس کے کارکنان نے پولیس اسٹیشن کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کی گرفتار ی کا مطالبہ بھی کیا ۔
تازہ ترین