• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوزڈیسک)ویت نام کے سابق وزیر اعظم فین وان کائی ہفتےکو انتقال کر گئے، ان کی عمر84برس تھی۔غیرملکی میڈیا کےمطابق 1997تا 2006تک اپنے دور اقتدار میں انہوں نے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہیں جدید ویت نام کا ’بانی‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ویت نام جنگ کے خاتمے کے بعد وہ پہلے ملکی رہنما تھے، جنہوں نے امریکا کا دورہ کیا تھا، ان کے انتقال پر عالمی سطح پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین