• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم یوم تاسیس، عزیز آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

ایم کیو ایم یوم تاسیس، عزیز آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عزیز آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عزیزآباد کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث وہاں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقے کے راستوں کو ٹینکرز، بسوں اور قناتوں کی مدد سے بند کیا گیا ہے ، لیاقت علی خان چوک، شہداء قبرستان جانے والے راستوں پر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت ہیڈ کوارٹر کے 600 اہلکاروں پر مشتمل نفری تعینات کی گئی ہے ، دوسری جانب راستوں کی بندش کے باعث مقامی آبادی کو معمولات زندگی انجام دینے میں مشکلات درپیش ہیں۔

تازہ ترین