• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو بتائیں، 10برس میں کیا تبدیلی لائے، عمران خان

بلاول بھٹو بتائیں، 10برس میں کیا تبدیلی لائے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کی گندگی اٹھانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال میں کراچی میں کوئی چیز ٹھیک کی ہے؟

کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد ارب پتی بن گئے ہیں ، کبھی ان سے پوچھا کہ پیسے کیسے آئے ہیں،بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ  سندھ میں کیا تبدیلی لائی گئی۔

انہو ں نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کی گندگی اٹھانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بلاول بڑے بڑے بیانات دیتے ہیں، آپ کی حکومت سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں دے سکی،کراچی کے لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری نہیں کی گئیں۔

تازہ ترین