• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی علاقے عفرين پر مکمل قبضہ کرلیا ہے، ترک صدر

 شامی علاقے عفرين کے مرکز پر مکمل قبضہ کرلیا ہے، ترک صدر

ترک صد ر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے عفرين کے مرکز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔

 شامی علاقے عفرين پر مکمل قبضہ کرلیا ہے، ترک صدر

ترک صدر نے اعلان کیا کہ ترک افواج اور اس کے حامی شامی باغیوں نےاتوار کی صبح وسطی عفرين پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے،اور اس وقت وہاں بارودی سرنگيں صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

فی الحال اس پيش رفت کی تصديق کُردوں کی جانب سے نہيں کی گئی ہے، تاہم شامی کردوں کی ایک مقامی رہنما ہادیہ یوسف نے شامی کردوں کے فرار ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کردجنگجو فرار نہیں بلکہ وہ سویلین آبادی کو وہاں سے نکال رہے کہ تاکہ باغیوں کے ہاتھوں انکا قتل عام روکا جاسکے ۔

 شامی علاقے عفرين پر مکمل قبضہ کرلیا ہے، ترک صدر

واضح رہے کہ ترکی نے شامی علاقے عفرين ميں وائی پی جی کے خلاف فوجی آپریشن 20 جنوری کو شروع کيا تھا۔ جس میںاب تک ایک ہزار 500 سےزائد کرد جنگجو مارے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین