• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخون آباد نمبر2 میں پانی کی قلتدور کی جائے ، شاہد تاج مہمند

پشاور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی اخون آباد کے رہنما شاہد تاج مہمند نے اخون آباد نمبر 2 میں پانی کی قلت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخون آباد نمبر 2 نیا ٹیوب ویل بھی بن گیا لیکن پھر بھی پانی کی قلت کا سامنا ہے اور نئے ٹیوب ویل مکینوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا‘ ایک بیان میں انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اخون آباد نمبر2 کی تین گلیوں کے رہائیشیوں کو پانی کے حصول میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
تازہ ترین